جسٹس انور ظہیر جمالی نے 24 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے عہدے کا
حلف اٹھا لیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے عہدے کا حلف لیا ،
تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نواز شریف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، گورنرز عدالت عظمی کے حاضر اور ریٹائرڈ ججوں اور ماہرین قانون نے بھی شرکت کی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس انور ظہیر جمالی سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نوازشریف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور گورنرز کے علاوہ عدالت عظمی کے حاضر اور ریٹائرڈ ججوں اور ماہرین قانون کے علاوہ اعلی فوجی و سول افسران نے بھی شرکت کی ۔
نئے چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی ایک سال 3 ماہ 21 دن چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی 31 دسمبر 1951 کو حیدر آباد میں پیدا ہوئے ۔ نومبر 1977 میں سندھ ہائی کورٹ اور مئی 1987 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے ، جسٹس انور ظہیر جمالی مئی 1998 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج بنے ۔ 3 نومبر 2007 کے اقدام کے بعد پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا ۔
27 اگست 2008 کو سندھ ہائی کورٹ کے دوبارہ جج اور 3 اگست 2009 کو سپریم کورٹ کے جج بن گئے ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی سپریم کورٹ میں چھ سال ایک ماہ اور آٹھ دن خدمات سر انجام دینے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے تک پہنچے
- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/298101#sthash.EHet6GgZ.dpuf
No comments:
Post a Comment